اسلام اور ضبط ولادت

دیباچہ طبع ہفتم

یہ کتاب ابتداء اب سے ۲۶ سال پہلے لکھی گئی تھی ۔ اس کے بعد میں اس فرصت کی تلاش ہی میں رہا کہ اس کے اندر جدید معلومات کا اضافہ کروں، لیکن یہ فرصت مجھے کبھی نہ ملی۔ آخر کار میں نے پروفیسر خورشید احمد صاحب کو یہ زحمت دی کہ وہ اس کام میں میرا ہاتھ بٹائیں۔ چنانچہ اب اس کتاب کا یہ نیا ایڈیشن انہی کی مدد سے تیار ہوا ہے جس کیلئے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔

کتاب کے آخر میں دو نیسے بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ پہلا ضمیمہ میرے ایک مقالے پر مشتمل ہے جو حکومت پاکستان کے محکمہ قومی تعمیر نو کی دعوت پر ایک مجلس مذاکرہ میں پیش کرنے کے لیے لکھا گیا تھا۔ دوسرا ضمیمہ پروفیسر خورشید احمد صاحب کا ایک مستقل مضمون ہے جو انہوں نے اس کتاب میں شامل کرنے کیلئے دیا ہے۔



کتاب اسلام اور ضبط ولادت
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

birth-control