بسم اللہ الرحمن الرحیم عرض ناشر سید ابو الاعلیٰ مودودی بیسویں صدی کی ایسی نابغہ روزگار شخصیت ہیں جنہوں نے ایک طرف اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے علمی و عملی رہنمائی فراہم کی تو دوسری طرف باطل نظریات کو روکنے کیلئے دلائل و براہین کے بند باندھ کر مسلمانوں کو گمراہی کی تاریکیوں سے بچائے رکھا۔
مغربی دنیا اسلامی اساس کو کمزور کرنے اور مسلمانوں کو معاشی ترقی اور ماڈرن ازم کےگہرے سپنے دکھا کر ان کے عقائد کی دیوار میں مسمار کرنے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے آزمارہی ہےایسے ہی ہتھکنڈوں میں ایک ضبط ولادت یا خاندانی منصوبہ بندی بھی ہے جس کے ذریعے وہ عالم اسلام کی عددی اکثریت کو کم کرنا چاہتی ہے۔
سید ابو الاعلیٰ مودودی نے اس حوالے سے بھی اپنی مجددانہ ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور اسلام اور ضبط ولادت میں ضبط ولادت کی تحریک کے اخلاقی، نفسیاتی، معاشرتی اور معاشی مضمرات کو اجاگر کیا ہے اور مغربی تہذیب پر اس کے تباہ کن اثرات کا جائزہ بھی مغربی مفسرین کی تحریروں کی روشنی میں پیش کیا ہے
موجودہ حالات میں جب سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ذرائع ابلاغ کو ضبط ولادت کی بھر پور ترغیب اور تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اس کتاب کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے لہذا اسی ضرورت کے پیش نظر اس کتاب کو بڑے سائز میں نئے سرورق اور نئے گیٹ اپ میں پیش کیا جارہا ہے۔امید ہے قارئین اسے پسند کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے بھر پور استفادہ کریں گے۔
| کتاب | اسلام اور ضبط ولادت |
|---|---|
| مصنف | مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت | None |
| پبلشرز | ادارہ |
| ٹیگ |